لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ،فاروق ستار ،فیصل سبزوار ی،حیدر عباس رضوی اور دیگر کے وارنٹ جاری

جمعرات 2 مارچ 2017 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت پرایم کیو ایم رہنما فاروق ستار ،حیدر عباس رضوری،فیصل سبزواری، کنور نوید جمیل و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی کی مقامی عدالت میںایم کیو ایم رہنماں کیخلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میںیم کیو ایم رہنما فاروق ستار ،حیدر عباس رضوری،فیصل سبزواری، کنور نوید جمیل و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔