سانگلہ ہل میں 5مارچ کو شیر کا شیر کے ساتھ دنگل

وفاقی وزیر برجیس طاہر اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ کاایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے جنون میں ایک ہی روز پاور شو کر انے کیلئے میلاد چوک میں جلسہ عام اور میونسپل سٹیدیم میں کبڈی میچ کرانے کا اعلان

جمعرات 2 مارچ 2017 18:38

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) سانگلہ ہل میں 5مارچ کو شیر کا شیر کے ساتھ دنگل وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر اور چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے کے درمیان گزشتہ ہفتوں سے جاری جلسوں کے مقابلہ کی دوڑ کے ساتھ (ن)لیگ کے دونوں مقامی رہنمائوںچوہدری برجیس طاہر اور طارق محمود باجوہ نے اب ایک دوسرے پر سیاسی دھاک بیٹھانے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے جنون میں ایک ہی روز 5مارچ کو سانگلہ ہل میں اپنی پاور شو کر انے کیلئے میلاد چوک میں جلسہ عام اور میونسپل سٹیدیم میں کبڈی میچ کرانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

چوہدری برجیس طاہر کے حامیوں نے لاوڈ اسپیکر کے ساتھ میلاد چوک کے اس سیاسی جلسہ کے متعلق اعلان کر نے شروع کر دیئے ہیں ادھر چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے کے حامیوں نے میونسپل سٹیدیم سانگلہ ہل میں کبڈی میچ کے متعلق آگاہ کر نا شروع کر دیا ۔واضح رہے وفاقی وزیر برجیس طاہر اور طارق محمود باجوہ ایم پی اے کا تعلق مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے اس صورت حال پر شہریوں نے (ن) لیگ کے شیر کا شیر کے ساتھ ہی دنگل قرار دے دیا ہے ۔ادھر اس پر مقامی پولیس انتظامیہ و دیگر سرکاری آفیسرز میں سیکورٹی کے حوالے سے گہری تشویش پائی جارہی ہے ۔