نیشنل ایکشن پلان پر پیپلزپارٹی سمیت کچھ سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں،نثار احمد کھوڑو
جمہوری حکومتوں میں فوجی عدالتیں نہیں ہوتی ہیں،اے پی سی میں تمام جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ لائحہ بنایا جائے گا ،رہنما پیپلزپارٹی ہم دوسری پارٹیوں کا صفایا نہیں کررہے ہیں بلکہ ان کیلئے بھی دعا کررہے ہیں،مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 2 مارچ 2017 19:30
(جاری ہے)
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی ہر گلی محلے میں پارٹی کا پیغام عام کرنے کے لیے جاتے تھے ۔
عوام سے ہمارا رابطہ ہے ۔عوام کو ہر پارٹی کو پرکھنے کا موقع ملتا ہے ۔آج مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں پیپلزپارٹی لوگوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی کررہی ہے ۔ہم دوسری پارٹیوں کا صفایا نہیں کررہے ہیں بلکہ ان کیلئے بھی دعا کررہے ہیں ۔ہمارا کام مزید لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنا ہے،ہم نے لاشیں اٹھا کر بھی ملک کی بات کی اورآمرانہ حکومتوں کی مخالفت کی۔ انہوںنے کہا کہ جمہوریت میں عوام کو مضبوط کیا جاتا ہے ۔پیپلزپارٹی نے لاشیں اٹھاکر بھی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ فوجی عدالتیں آئین میں ترمیم کے بعد دو سال کے لیے قائم کی گئی تھیں ۔جمہوری حکومتوں میں فوجی عدالتوں نہیں ہوتی ہیں لیکن اس وقت صورت حال ایسی تھی کہ تمام جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی اور پاک فوج کو دہشت گردوں کے خاتمے کا ٹاسک دیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر تحفظات ہیں ۔ہم تنہا اڑان کے حامی نہیں ہیں اس لیے اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے جہاں ہم اپنے تحفظات سیاسی جماعتوں کے سامنے رکھیں گے ۔امید ہے کہ اے پی سی میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ آجائے گا ۔اگر تمام جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے اتفاق رائے کردیا تو ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگااس کانفرنس میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے نکات پر بھی بات کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ تاہم نیشنل ایکشن پلان پر پیپلزپارٹی سمیت کچھ سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، فیصل نیازترمذی
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے ترکی اور تاجکستان کے سفیروں کی اسلام آباد میں ملاقاتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.