امن و امان کے قیام کیلئے حکومت فوری طور پر اے پی سی بلائے ، وحدت مسلمین کی اے پی سی کی منظور کی گئی قراردادوں پر عملدر آمد کرایا جائے،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل را جہ ناصر عباس کی گفتگو

جمعرات 2 مارچ 2017 21:24

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل را جہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لئے حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ فوری طور پر اے پی سی بلائے اور وحدت مسلمین کی اے پی سی کی منظور کی گئی قراردادوں پر عملدر آمد کرایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر عابدہ بخاری سے کیا۔

ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر پوری قوم متحد ہے اور یک جان ہے تاکہ وطن عزیز میں دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو اور امن و امان قائم ہو انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلائی گئی اے پی سی میں سیاسی دینی و علاقائی جماعتوں نے شرکت کی اور تمام سیاسی دینی و علاقائی جماعتیں ملک میں امن کے لئے کوشاں ہیں اور یہ بھی خوشی ہے کہ سرائیکی علاقہ سے بھی نمائندگی ہو ئی سرائیکی خطہ کے حقوق کے لئے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :