شہباز بھٹی کو قتل کرنیوالوں نے حقیقت میں ہمارے ملک اور مساوات پر مشتمل معاشرہ بنانے کے مشن پر حملہ کیا، بلاول بھٹوزرداری

شہباز بھٹی نے ایک مقصد کیلئے جدوجہد کی اور اس سے وفادار رہے، یہاں تک کہ اپنی جان بھی قربانی کی، چیئرمین پیپلزپارٹی کا شہبازبھٹی کو خراج عقیدت

جمعرات 2 مارچ 2017 21:47

شہباز بھٹی کو قتل کرنیوالوں نے حقیقت میں ہمارے ملک اور مساوات پر مشتمل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شہباز بھٹی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے،سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شہید شہباز بھٹی کی چھٹی برسی جمعرات کومنائی گئی۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ شہباز بھٹی کو قتل کرنے والوں نے حقیقت میں ہمارے ملک اور اس کو مساوات پر مشتمل معاشرہ بنانے کے مشن پر حملہ کیا، ان کے قاتلوں کے ناپاک عزائم کو پوری قوت اور طاقت سے ناکام بنایا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز بھٹی نے ایک مقصد کے لیے جدوجہد کی اور اس سے وفادار رہے، یہاں تک کہ اپنی جان بھی قربانی کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدشہباز بھٹی پر فخر کرتی ہے اور پارٹی قیادت اور کارکنان انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :