بلاول بھٹو زرداری کا شہباز بھٹی کی چھٹی برسی کے موقع پر خراج عقیدت

جمعرات 2 مارچ 2017 22:02

بلاول بھٹو زرداری کا شہباز بھٹی کی چھٹی برسی کے موقع پر خراج عقیدت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شہباز بھٹی کی چھٹی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اپنے بیاں میں انہوں نے کہا کہ شہباز بھٹی کے قاتلوں کے ناپاک عزائم کو پوری قوت اور طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز بھٹی نے ایک مقصد کے لئے جدوجہد کی اور اس سے وفادار رہے، یہاں تک کہ اپنی جان بھی قربان کی۔ انہوں نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی شہباز بھٹی پر فخر کرتی ہے اور پارٹی قیادت اور کارکنان انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔