37 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2017 میں خیبرپختونخوا کے تین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرینگے

جمعرات 2 مارچ 2017 22:50

37 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2017 میں خیبرپختونخوا کے تین کھلاڑی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) 37 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2017 میں خیبرپختونخوا کے تین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرینگے ، چیمپئن شپ کل سے بحرین میں شروع ہورہی ہے جس میں ایشیا کے 48 ممالک کی ٹیمیں شرکت کرینگی ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق 37 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں جو کہ آج سے بحرین میں شروع ہورہی پاکستان کا نو رکنی دستہ شرکت کریگا جس میں خیبرپختونخوا کے تین کھلاڑی فرمان محمد ، عبدالباسط اور تنزیل خان شامل ہیں ، باقی کھلاڑیوں میں آرمی کے محمد ارسلان، برہان اشرف اور اسلام آباد کے حبیب الله ،ٹیم منیجر نثار احمد،اسسٹنٹ منیجر محمد باران جبکہ کوچ ہارون جنرل شامل ہیں ۔

ٹیم آج روانہ ہوگی ، نثار احمد کے مطابق پاکستان کا دستہ دو کیٹگریز انڈر23 منز اور جونیئر منز ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلاڑیوں کی سلیکشن شفاف اور میرٹ پر کی گئی جس میں دس جنوری کو چک شہزاد اسلام آباد میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کی سربراہی میں ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹرئلز سلیکشن کمیٹی میں نزاکت علی ،پاکستان آرمی کے محمد مقصود،واپڈا کے ملک رزاق ، خیبرپختونخوا کے سرمد شباب،پنجاب کے شہزادہ بٹ شامل تھے منتخب کھلاڑیوں کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے تربیتی کیمپ لگایا گیا ۔

جس سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں مزید اضافہ ہوا۔ امید ہے کہ اس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرینگے ۔