سپریم کورٹ نے اینکرڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرمدعاعلیہ کو نوٹس جاری کردیا

جمعرات 2 مارچ 2017 22:58

سپریم کورٹ نے  اینکرڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے ایک مقامی شہری کی جانب سے بول چینل کے اینکرڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مدعاعلیہ کو نوٹس جاری کردیا، یادرہے کہ مقامی شخص محمد جبران نے ڈاکٹرعامرلیاقت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی تھی جمعرات کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی اوردرخواست گذار کاموقف سننے کے بعد عامرلیاقت کونوٹس جاری کردیا ہے اورمزید سماعت نو مارچ تک ملتوی کر دی ۔