کویت سٹی : دوحا سروس سنٹر سے متعدد الیکٹرونک پاسپورٹس چوری ہوگئے ،ملزمان کی تلاش جاری

جمعہ 3 مارچ 2017 07:40

کویت سٹی : دوحا سروس سنٹر سے متعدد الیکٹرونک پاسپورٹس چوری ہوگئے ،ملزمان ..
کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03مارچ 2017): کویت کے خفیہ نے ادارے کے حکام نے دوحا سروس سنٹر سے چوری ہونے والے متعدد موبائل ، شہریت کے سرٹیفکیٹس اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال ہونا والے جدید آلات چوری کرنے والے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ نے قومی دن کی تقریبات کے دوران دوحا سروس سنٹر میں ہونے والی چوری کی تحقیقات کے لیئے تحقیقاتی ٹیم متعین کر دی ہے ۔کویتی پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزمان دو سے زائد تھے ۔ ملزمانے قومی دن کی چھٹیوں کے دوران متعلقہ سنٹر سے اشیاءچوری کی ہیں ۔ ابتدائی طور پر تحقیقات چل رہی ہیں ۔ امید کی جاری رہی ہے کہ ملزمان کو آئندہ چند دن میں گرفتار کر لیں گے ۔