سلمان خان کی فلم ’’ڈانس‘‘ کیلئے خصوصی ٹریننگ

جمعہ 3 مارچ 2017 12:19

سلمان خان کی فلم ’’ڈانس‘‘ کیلئے خصوصی ٹریننگ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) اداکار سلمان خان نے کوریوگرافر اور فلمساز ریمو ڈیسوزا کی فلم ’’ڈانس‘‘ کیلئے تربیت شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان فلم میںاپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے خصوصی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے حوالے سے ریمو ڈیسوزا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو فلم میں اچھا ڈانسر بننے کے لئے اپنا وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ فلم میں انہیں ڈانس کے مشکل سٹیپس نہیں دیئے گئے ، صرف بنیادی سٹیپس کے لئے میری ٹیم انہیں ٹریننگ دے رہی ہے اور ان کی ڈائیٹ اور ایکسرسائز ورک آرٹ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔فلم میں سلمان خان 13 سالہ لڑکی کے باپ کا کردار اداکریں گے۔ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :