پرزنرویلفئیرسوسائٹی کی طرف سے قیدی خواتین کوقانونی ومالی امدا د مہیاکی جائے گی،حاجی اکبرعلی شاہین

جمعہ 3 مارچ 2017 12:42

رحیم یار خان۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) پرزنرویلفیئرسوسائٹی رحیم یارخان کااجلاس زیرصدارت صدرحاجی اکبرعلی شاہین دفترسوشل ویلفیئرمیں منعقدہوا، جس میں جیل میں قیدی خواتین کی امدادبارے تفصیل سے غورکیاگیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرسوسائٹی حاجی اکبرعلی شاہین نے کہاکہ 8مارچ کوخواتین کاعالمی دن منایاجارہاہے پرزنرویلفئیرسوسائٹی اس دن جیل کادورہ کرے گی اورجیل میں قیدی خواتین کوقانونی ومالی امدادبھی مہیاکی جائے گی، انہوں نے کہاکہ اس وقت جیل میں 40بچوں سمیت 90خواتین قیدہیں جن کی امدادکے لئے تین رکنی کمیٹی عبدالرب فاروقی، بانوسراج حیدراورجیل میں ٹیچنگ کے فرائض سرانجام دینے والی ٹیچرپرمشتمل ہے ، انہوں نے کہاکہ پرزنرویلفئیرسوسائٹی کومزیدفعال کرنے کے لئے ممبرسازی کی جائے گی جس میں مخیرحضرات سے رابطہ کرکے انہیں باقاعدہ ممبربنایاجائے گا اورہرماہ باقاعدگی سے اس کااجلاس ہوگا، اس موقع پرڈی اوسوشل ویلفئیرصفدرحسین وڑائچ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پرساجدمحمودرفیقی ایڈووکیٹ، عبدالرحمان ریحان، ملک عابدفیروز، سپرٹنڈنٹ محمدافضل ودیگرموجودتھے۔

متعلقہ عنوان :