سینٹ رواں سیشن کے لئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

جمعہ 3 مارچ 2017 14:16

سینٹ رواں سیشن کے لئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) سینٹ کے رواں سیشن کیلئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اجلاس میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کا اعلان کیا جن میں سینیٹر مظفر حسین شاہ‘ سینیٹر ستارہ ایاز اور سینیٹر احمد حسن شامل ہیں جو چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی عدم موجودگی میں صدارت کے فرائض سرانجام دیں گے۔