پی ایس ایل فائنل کیلئے قذافی اسٹیڈیم عوام کا منتظر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 3 مارچ 2017 14:53

پی ایس ایل فائنل کیلئے قذافی اسٹیڈیم عوام کا منتظر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پی ایس فائنل کی میزبانی کرنے والے میدان قذافی اسٹیڈیم کی تصویریں شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین انتظامات عوام کی آمد کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے والے میدان قذافی اسٹیڈیم کی نئی تصویریں شائع کی ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی ایک ہی شناخت ہے اور وہ ہے حب الوطنی۔ ملک میں کسی بھی نسلی تعصب رکھنے والے شخص کو برداشت نہیں کیا جائے عوام بھی اس حوالے سے بیانات دینے والوں پرتوجہ نہ دیں۔ شہبازشریف نے قذافی اسٹیڈیم کی تصویروں کے ساتھ لکھا ہے کہ بہترین انتظامات کئے جا چکے ہیں اور میدان عوام کی آمد کا منتظر ہے۔