پی ایس ایل نے پہلے ایڈیشن کی نسبت دوسرے ایڈیشن میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر دئیے
جمعہ 3 مارچ 2017 14:53
(جاری ہے)
تجندر سنگھ کے مطابق دبئی کے کم از کم 22 ہزار سے زیادہ گنجائش کے سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہونے والے مقابلے اور اس سے قبل منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران ہاؤس فل رہا۔
ان کے مطابق ویک اینڈ یعنی چھٹی کے دن ہونے والے تمام مقابلوں کے دوران شائقین کی سٹیڈیمز میں حاضری اوسطً 80 سے 90 فیصد تک رہی جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے پہلے ناک آؤٹ میچ کے لیے بھی شارجہ کا سٹیڈیم فل رہا۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے پلے آف میچ میں تماشائیوں کی حاضری بھی تقریباً پاکستان سے باہر دبئی اور شارجہ میں منعقد ہونے والی سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال شائقین کی سٹیڈیمز میں حاضری 80 فیصد سے زیادہ رہی۔ پاکستان سپر لیگ کے اتوار کو لاہور میں ہونے والے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تجندر سنگھ نے بتایا کہ فائنل کے لیے کیو ٹکٹس ڈاٹ کام پر آن لائن تقریباً 40 فیصد ٹکٹیں رکھی گئیں تھیں جو کہ تمام فروخت ہو چکی ہیں۔ تاہم کچھ آف لائن ٹکٹیں لاہور میں بینک آف پنجاب کی شاخوں پر دستیاب ہیں۔ سپر لیگ کے میچ دیکھنے کی لیے آنے والے تماشائیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے تقریباً 95 فیصد متحدہ عرب امارات میں مقیم سمندر پار پاکستانی تھے تاہم سپر لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شمولیت کی وجہ سے دوسری قوموں کے لوگ بھی میچ دیکھنے کے لیے آتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بین الاقوامی ستاروں کی بڑھتی ہوئی شمولیت شائقین کے لیے کشش کا باعث بنی۔ وقت گزرنے کے ساتھ سپر لیگ میں کھیلے جانے والی کرکٹ کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گراؤنڈز میں اس سال حاضری زیادہ دیکھنے کو ملی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.