ساہیوال، انسداد دہشت گردی کورٹ نے اغواء برائے تاوان کے ملزم کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا

جمعہ 3 مارچ 2017 15:04

ساہیوال، انسداد دہشت گردی کورٹ نے اغواء برائے تاوان کے ملزم کو 11 روزہ ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال کے خصوصی جج شبیر حسین اعوان نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے سندھ کے شہزور نیا حاں جعفری کو 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ حویلی لکھا کے حوالے کر دیا ۔پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم 13مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 30ستمبر 2016کو حویلی لکھا سے ایک نوجوان علی کو ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کر لیا تھا پولیس نے مقدمہ 365اے ت پ درج کر کے موبائل کے ریکارڈ سے 16فروری کو ملزم کو جندی کوٹ گڑھی سٹی ضلع شکار پور سندھ سے گرفتار کر لیا اور عدالتی احکامات کے بعد پولیس ملزم کو لے آئی اور اسے نوجوان کی ریکوری کے لیے گرفتار ملزم کو دہشت گردی کورٹ میں پیش کر دیا۔

اور عدالت نے جسمامی ریمانڈ کی منظوری دی دے۔

متعلقہ عنوان :