انعم الحق نے لاہور جانے کیلیے بنگلہ دیشی بورڈ سے این او سی مانگ لیا

جمعہ 3 مارچ 2017 15:09

انعم الحق نے لاہور جانے کیلیے بنگلہ دیشی بورڈ سے این او سی مانگ لیا
ْ ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) بنگلہ دیش کے ’سابق‘ اوپنر انعم الحق نے پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کھیلنے کیلیے اپنے بورڈ سے این اوسی مانگ لیا۔

(جاری ہے)

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ پی ایس ایل حکام اور بیٹسمین انعم الحق نے این اوسی کیلیے رابطہ کیا ہے، چونکہ اب اس میں بہت کم وقت ہے اس لیے ہم جلد ہی فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب ایک اور سابق بنگلہ دیشی پلیئر شہریار نفیس کے بارے میں بھی یہ کہا جارہا تھا کہ ان سے بھی پی ایس ایل فائنل میں کھیلنے کیلیے رابطہ کیا گیا، مگر انھوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔واضح رہے کہ انعم الحق نے آخری مرتبہ اپنے ملک کی نمائندگی 2015 میں زمبابوے کیخلاف ٹوئنٹی 20 میچ میں کی تھی۔