متحدہ عرب امارات میں 8 سے زائد گھنٹے کام کرنے والوں کے لئے اضافی تنخواہیں قانونی طور پر نافذ ہیں

جمعہ 3 مارچ 2017 15:00

متحدہ عرب امارات میں 8 سے زائد گھنٹے کام کرنے والوں کے لئے اضافی تنخواہیں ..

دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مارچ 2017ء) : عموماً 8گھنٹےکام کرنے کاوقت بین الاقوامی طور پر رائج ہے۔ تاہم متحدہ عرب امارات میں 8گھنٹے سے زائد کام کرنے والوں کو اضافی تنخواہ فراہم کرنے کا قانون نافذالعمل ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق آئین کے آرٹیکل 65 میں ملازمت کے قوانین واضح طور پر موجود ہیں۔جس کے مطابق ایک دن میں 8گھنٹے یا ایک ہفتہ میں 48گھنٹے ملازمت کے لئے مقرر کردئیے گئےہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اگر کوئی کمپنی کسی ورکر سے 9گھنٹےیااس سے زائد کام کرواتی ہے تو اسے اضافی تنخواہ فراہم کرنا ہوگی۔اس قانون کا اطلاق آئین کے مطابق تمام سرکاری و نجی کمپنیوں پر ہوتا ہے۔ قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ کچھ خاص اوقات جیسے ماہ رمضان میں کام کا وقت کم تو ہو سکتا ہےتاہم ان کی تنخواہیں حذف نہیں کی جاسکتی ہیں۔ساتھ ہی ساتھ قوانین میں 5گھنٹے مسلسل کام کے بعد دوپہر کے کھانے کے وقفہ کا بھی ذکر ہے۔ یوں متحدہ عرب امارات ملازمت پیشہ افراد کیلئے کام کرنے کی ایک بہترین جگہ ہے۔

متعلقہ عنوان :