پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں پانچویں جماعت کے جائزہ امتحان کو اختیاری قرار دیا تھا،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک

جمعہ 3 مارچ 2017 15:43

پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں پانچویں جماعت کے جائزہ امتحان کو ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے سیر حاصل بحث کے بعد پانچویں جماعت کے جائزہ امتحان کو اختیاری قرار دیدیا تھا، تمام پرائیویٹ سکولوں کو اختیار دیدیا گیا کہ وہ اگر امتحان میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو شامل ہوں، اگر کوئی سکول پانچویں جماعت کوبورڈ کا امتحان نہیں دلوانا چاہتا تو یہ بھی اس سکول کو اختیار حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکول سسٹم ایبٹ آباد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ اگر کوئی سکول اب بھی جائزہ امتحان میں شامل ہونا چاہتا ہے تو بورڈ اس کیلئے نیا شیڈول بنائے، بورڈ کے پاس باقی سکولوں کو کسی صورت ہراساں کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :