سندھ ہائی کورٹ،ماڈل تھانہ کی پولیس پر ایف آئی آر درج نہ کرنے کی درخواست مسترد،مقدمہ درج کرنے کا حکم

جمعہ 3 مارچ 2017 16:17

سندھ ہائی کورٹ،ماڈل تھانہ کی پولیس پر ایف آئی آر درج نہ کرنے کی درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل تھانہ کی پولیس پر ایف آئی آر درج نہ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں قائم دوکنی بینچ نے خاتون ایڈوکیٹ رخشی پر تشدد کیخلاف ایف آئی آر نہ کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔

عدالت میں درخواست گذار نے بینچ کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایڈوکیٹ رخشی 5,6 خواتین کے ساتھ ملکر 12 پولیس اہلکاروں پر تشدد میں ملوث ہے۔جس پر ہم نے ایڈوکیٹ رخشی کیخلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔دوسری جانب متاثرہ خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پولیس اہلکاروں نے میرے موکل کے خلاف پولیس مقابلہ تھانہ پر حملہ ودیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جب میری موکل نہ ملی تو پولیس اہلکار انکے بھائی کو گرفتار کرکے تھانے لے گئے۔جب میری موکل ایک وکیل کی حیثیت سے تھانہ گئی تو پولیس اہلکاروں نے اس پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔جب ہم نے اسکے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کیا تو اس نے ماڈل کالونی پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن اسکے باوجود بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔بعدازاںعدالت نے فریقین کا موقف سنتے ہوئے پولیس کی جانب سے دائر ایف آئی آر درج نہ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :