کچھ لوگوں کی مخالفت کے باوجود پیپلزپارٹی کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کریں گے ،چوہدری شجاعت حسین

قومی مفاد کیلئے تو کسی بھی جگہ جانے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہئے،صدر ق لیگ گفتگو

جمعہ 3 مارچ 2017 16:39

کچھ لوگوں کی مخالفت کے باوجود پیپلزپارٹی کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی مخالفت کے باوجود پیپلزپارٹی کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کر کے قومی یکجہتی کا ثبوت دیں گے تاہم اے پی سی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ق) کے صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع جیسے اہم معاملے پر کل جماعتی کانفرنس بلائی ہے جسے ثمر آور بنانے کے لئے تمام جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل کا ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ پی پی پی کی اے پی سی میں نہ جائیں لیکن قومی مفاد کے لئے تو کسی بھی جگہ جانے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہئے قومی مفاد کے لئے جو بھی بلائے گا ہم جا کر اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :