اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، وسطی سندھ اورملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

جمعہ 3 مارچ 2017 16:58

اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، وسطی سندھ اورملک کے بیشتر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،وسطی سندھ اورملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقہ مالم جبہ میں22 ملی میٹر بارش جبکہ کالام میں 6 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، سب سے کم درجہ حرارت پارہ چنارمیں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،وسطی سندھ اورملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :