ڈپٹی کمشنر کا میٹرک امتحانی مراکز کا دورہ

جمعہ 3 مارچ 2017 17:04

ڈپٹی کمشنر کا میٹرک امتحانی مراکز کا دورہ
سرگودھا۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی رانااظہر علی خان کے ہمراہ امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں سیکورٹی اور بوٹی مافیا کے خلاف سکینڈری بورڈ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے نگران عملہ کو ہدایت کی کہ طلباء وطالبات کو امتحان کیلئے پر امن ماحول مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نقل اور بوٹی مافیا کی ہر گز اجازت نہیں جاسکتی ۔ایسے سٹوڈنٹس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے آج گورنمنٹ جامع گرلز ہائی سکول میں طالبات کے امتحانی مرکز جبکہ گورنمنٹ سنٹرل ہائر سکینڈری سکول نیوسٹیلائٹ ٹاؤن میں بوائز کیلئے میٹرک کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے نگران عملہ سے سیکورٹی اور دیگر انتظامی مسائل کے بارے میںدریافت کیا ۔ نگران عملہ نے سیکورٹی اور دیگر معاملات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سٹوڈنٹس پرامن ماحول میں امتحان دے رہے ہیں اور وہ کسی مشکل یا مسئلہ سے دوچار نہیں ہیں۔