نیشنل ایکشن پلان اور فوجی عدالتوں کے آئینی اختیارات میں ترامیم چاہتے ہیں‘ چودھری شجاعت حسین
پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کر لیا، فاٹا اصلاحات فوری نافذ کی جائیں، فوجی عدالتوں کو آزادانہ کام کرنا چاہئے ‘میڈیا سے گفتگو
جمعہ 3 مارچ 2017 17:33
(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں نہ جائیں لیکن ہمارا موقف ہے کہ قومی نوعیت کے معاملے کیلئے جب بھی کوئی بلائے تو قومی مفاد میں ضرور جانا چاہئے اور ہم ہمیشہ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو نیشنل ایکشن پلان میں ترمیم کرانا چاہتے ہیں جبکہ فوجی عدالتوں کے اختیارات کے حوالے سے بھی آئینی ترمیم لانا چاہتے ہیں تاکہ فوجی عدالتیں آزادانہ اور بغیر کسی تنقید کے کام کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کیلئے 5سال کا انتظار نہیں کیا جا سکتا، انہیں 2018ء سے پہلے فی الفور نافذ کیا جائے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی درخواست پر سب اتحادی جماعتیں اکٹھی ہیں اور آج کے اجلاس میں کل ہونے والی اے پی سی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا مقصود تھا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ متفقہ لائحہ عمل طے کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ قومی و عوامی مفاد میں اکٹھے ہو کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کیخلاف نہیں اس پر اس طرح عمل ہونا چاہئے کہ تمام صوبے متفق ہوں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ملک و قوم کا مفاد سب سے مقدم ہے، قومی معاملات میں ہمیں متفق و متحد ہونا چاہئے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک میں اسلحہ اٹھانے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.