صدر مملکت سے وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان کی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

امید ہے آپ اپنے فرائض محنت اور لگن سے ادا کرینگے جس سے ایوی ایشن کے شعبے میں مزید بہتری آئیگی، ممنون حسین

جمعہ 3 مارچ 2017 18:14

صدر مملکت سے وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے جمعہ کو ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی اور ایوی ایشن ڈویژن کے معاملات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے سردار مہتاب احمد خان کو مشیر برائے ایوی ایشن تعیناتی پر مبارک باد دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض محنت اور لگن سے ادا کریں گے جس سے ایوی ایشن کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :