اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں کمنٹری کریں گے

جمعہ 3 مارچ 2017 18:29

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں کمنٹری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کی ٹیم تو ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے لیکن وہ فائنل میں کمنٹری کرنے کے لئے لاہور آنے پر آمادہ ہوگئے ہیں، اس سلسلہ میں ان کا غیرملکی نشریاتی ادارے سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے لیے کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ای این بشپ نے صرف پلے آف مقابلوں تک معاہدہ کیا تھا کیونکہ انہیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے واپس روانہ ہونا تھا۔ اس کے علاوہ ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور خاتون کمنٹیٹر میل جونز کے لاہور آنے سے انکار کے بعد متبادل کی تلاش شروع کی گئی تھی۔ اب ڈین جونز پی ایس ایل فائنل کے لیے رمیز راجہ کے ساتھ کمنٹری پینل جوائن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :