پاکستان اور بوسنیا کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں ،ْرانا تنویر حسین

پاکستان معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کیلئے بوسنیا جیسے دوست ملکوں کی حمایت کی ضرورت ہے ،ْوفاقی وزیر

جمعہ 3 مارچ 2017 19:45

پاکستان اور بوسنیا کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں ،ْرانا تنویر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کیلئے بوسنیا جیسے دوست ملکوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔بوسنیا اور ہرزیگوینا کے یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بوسنیا کے سفیر اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ رانا تنویر حسین نے پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کے لیے بوسنیا جیسے دوست ملکوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے باہمی روابط کو فروغ دینا بہت اہم ہے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے مختلف ملکوں کے سفیروں اور نمائندوںکی موجودگی میں بوسنیا کے سفیر ندیم مکاریوک کے ہمراہ بوسنیا کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :