پاکستان کوسٹ گارڈز نے چستان کے ساحلی علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور ہیروئن برآمد ،ملزمان فرار

جمعہ 3 مارچ 2017 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کی جمعہ کو خفیہ اطلاع پر کارروائی ،بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،پاکستان کوسٹ گارڈز کے متعلقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی، گذشتہ رات دورانِ موبائل گشت گوادر کے ساحل سمندر کے قریب نیلینٹ کے مقام پر کوسٹل ہائی وے پر ایک مشکوک کار کو نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا،مشکوک کار کو چیک کرنے کے لیے گشت پارٹی نے اُس کا تعاقب شروع کر دیا ۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں کواپنے پیچھے آتا دیکھ کر اسمگلروں نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانو ں پر فائرنگ شروع کر دی ردًعمل میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی،اسمگلرز اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کار کو کچے کے علاقے میں چھوڑکرقریبی پہاڑوں کیطرف فرار ہو گئے، پا کستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے کار کو اپنے قبضے میںلے لیا، تفصیلی چیکنگ کے دوران کارکے خفیہ خانوں میں سے ایک سو ستر ( 170)کلوگرام چرس برامد کر لی,پکڑی جانے والی چرس اور گاڑی کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میںتقریباً 27 کروڑ روپے بتائی جاتی ہی, اسی دوران ایک اور کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کوسٹ گارڈز نے گھارو (ٹھٹہ،سندھ)کے قریب جھاڑیوں میںچھپائے گئے ایک بیگ میں سے چار(04)کلو گرام ہیروئن بھی برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میںتقریباً 04 کروڑ 60لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، تمام منشیات کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میںلے لیاہے اور مزیدقانونی کارروائی جاری ہے،ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُن کے لئے نقد انعامات کااعلان کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اِسی طرح کی کارروائیاں بھرپور جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :