مسلم لیگ (ن)نے ہر انتخاب میں دھاندلی کے نئے ریکاڈ قائم کئے،کوئی سیاسی جماعت اب( ن )لیگ کے ساتھ نہیں

سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ کا بیان

جمعہ 3 مارچ 2017 22:26

مسلم لیگ (ن)نے ہر انتخاب میں دھاندلی کے نئے ریکاڈ قائم کئے،کوئی سیاسی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست شفاف ہے مسلم لیگ ن نے ہر انتخاب میں دھاندلی کے نئے ریکاڈ قائم کئے ۔

(جاری ہے)

آمریت کے دور میںمسلم لیگ ن کے کارکنان پر ظلم کرنے والوں کو سینٹ کے ٹکٹ د ئیے اور ن لیگ نے اپنی جماعت میں بغاوت کو جنم دیا ہے انہوں نے کہاکہ ن لیگ جو چاہے مرضی کرلے لیکن اب وزیراعظم،سپیکر و ڈپٹی سپیکر چیئر مین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ پیپلزپارٹی سے ہوں گے ۔

کوئی سیاسی جماعت ن لیگ کے ساتھ نہیں ہے ۔ن لیگ کے عہدیداران اس جماعت کاساتھ چھوڑ چکے ہیں۔یہ جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ن لیگ نے اپنے کارکنوں کو کچھ نہیں دیا یہ صرف نمائشی اقدامات کررہی ہے ۔یہ جماعت عوام کو کچھ نہیں دے سکی ہے ۔کھوکھلے نعرے لگا کر ن لیگ عوام کی ہمدردی حاصل نہیں کرسکتی