آف شور کمپنیوں کے مالک سلیم سیف اللہ خان اور شریف خاندان کنسورشیم قائم کرنیکا فیصلہ

جمعہ 3 مارچ 2017 22:58

آف شور کمپنیوں کے مالک سلیم سیف اللہ خان اور شریف خاندان کنسورشیم قائم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے 38 آف شور کمپنیوں کے مالک سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ خان کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا ہے جس کے بعد پانامہ لیکس میں قومی دولت لوٹ کر کے بیرون ملک چھپانے والے آف شور کمپنیوں نے بھی کنسور یشم قائم کرلیا ہے اور ایک ہی صف میں اکٹھے ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف بھی 440 پاکستانیوں میں سے ا یک ہی جن کے بچوں کی آف شور کمپنیاں ہیں اور سپریم کورٹ تحقیقات کررہی ہے۔

یہ ملک کی روایت رہی ہے کہ جب عدالت تحقیقات شروع کرتی ہے تو تمام قومی دولت لوٹنے والے کنسورشیم بنالیتے ہیں سلیم سیف اللہ خان شمالی وزیرستان میں نواز شریف کے ساتھ تھے اور دونوں نے پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں بارے مشترکہ لائحہ عمل بھی تشکیل دیا ہے۔ سلیم سیف اللہ عمران خان کے سیاسی مخالف ہیں عمران خان ہی عدالت عظمیٰ میں پانامہ لیکس میں چوروں کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔ (عابد شاہ/رانا مشتاق)