اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پی ایس ایل فائنل میں کمنٹری کریں گے

غیر ملکی نشریاتی ادارے سے معاہدہ طے پا گیا ، رمیز راجہ کے ساتھ پینل جوائن کرینگے

جمعہ 3 مارچ 2017 23:11

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پی ایس ایل فائنل میں کمنٹری کریں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کمنٹری کریں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کی ٹیم تو ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے لیکن وہ فائنل میں کمنٹری کرنے کیلیے لاہور آنے پر آمادہ ہوگئے ہیں، اس سلسلہ میں ان کا غیرملکی نشریاتی ادارے سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے لیے کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ای این بشپ نے صرف پلے آف مقابلوں تک معاہدہ کیا تھا کیونکہ انہیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کیلیے واپس روانہ ہونا تھا۔ اس کے علاوہ ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور خاتون کمنٹیٹر میل جونز کے لاہور آنے سے انکار کے بعد متبادل کی تلاش شروع کی گئی تھی۔ اب ڈین جونز پی ایس ایل فائنل کے لیے رمیز راجہ کے ساتھ کمنٹری پینل جوائن کریں گے۔۔