Live Updates

عمران خان سے سینیٹر بابر اعوان کی ملاقات،فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام بارے قانونی پہلوئوں اور پانامہ کیس کے متوقع فیصلے پر بات چیت

جمعہ 3 مارچ 2017 23:23

عمران خان سے سینیٹر بابر اعوان کی ملاقات،فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سینیٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے قانونی پہلوئوں اور پانامہ کیس کے متوقع فیصلے پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سینیٹر بابر اعوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ۔ سینیٹر بابر اعوان نے عمران خان کو قبائلی علاقوں میں صوبائی حکومت کے آئندہ دائرہ اختیار پر بریفنگ دی ۔ ملاقات میں پانامہ کیس کے متوقع فیصلے اور فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے قانونی پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (ار)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات