انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیاری سے دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے مقدمے میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد کردی

جمعہ 3 مارچ 2017 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری کے علاقے سے دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے مقدمے میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے،استغاثہ کے مطابق 2013 میں لیاری میں ہونے والے آپریشن کے دوران عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ سے حملہ کیا حملے کے بعد پولیس نے امین بلیدی کو گرفتار کرلیا تھا اور ملزم عزیز بلوچ مقدمہ میں مفرور تھا ،تاہم عزیز بلوچ کی گرفتاری کے بعد مقدمے کی سماعت شروع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :