فلمسٹار میرا پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر دبئی سے لاہور پہنچ گئیں

دبئی اور شارجہ میں تمام میچ دیکھے ، کسی ایک ٹیم کو نہیں بلکہ کرکٹ کو سپورٹ کررہی ہوں ‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 مارچ 2017 13:17

فلمسٹار میرا پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر دبئی سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) فلمسٹار میرا پاکستان سپر لیگ کا آج ( اتوار ) ہونے والا فائنل میچ دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر دبئی سے لاہور پہنچ گئیں ۔ وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی اور شارجہ میں ہونے والے پی ایس ایل کے تمام میچ دیکھے ہیں اور اب 5 مارچ کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے آئی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہی بلکہ کرکٹ کو سپورٹ کررہی ہوں اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں میری اپنی ہیں اور اسی لئے جو بھی جیتے گی وہ میری ہی ٹیم ہوگی ۔ میرا نے کہا کہ میں خاص طور پر صرف پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے آئی ہوں اور فائنل کے بعد دوبارہ دبئی واپس چلی جائوں گی ۔ان سے جب ان کی شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آج صرف کرکٹ کی بات ہوگی شوبز کی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں ۔