نجیبہ فیض شارجہ اسٹیڈیم میں اپنی فیورٹ ٹیم پشاور زلمی کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں

ہفتہ 4 مارچ 2017 13:17

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) پشتو اداکارہ نجیبہ فیض شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں اپنی فیورٹ ٹیم پشاورزلمی کی کٹ پہن کر ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں اور پورے میچ کے دوران وہ سیٹیاں اور تالیاں بجا کرا پنی پسندیدہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو داددیتی رہیں ۔

(جاری ہے)

جب پشاور زلمی کی طرف سے سنچری سکور کی گئی تو زبردست انداز میں ان کو داد دی ۔ نجیبہ فیض پورے میچ کے دوران پاکستانی جھنڈا ہاتھوں میں لئے اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش شاباش ، گڈ بوائے ،گڈ بوائے اور ویلڈن کے نعرے لگاتی رہیں ۔

متعلقہ عنوان :