مکہ کے امیر شہزادہ خالد الفیصل نے طائف میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ بنانے کا اعلان کردیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 13:31

مکہ کے امیر شہزادہ خالد الفیصل نے طائف میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ بنانے ..

طائف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،04 مارچ 2017) :مکہ مکرمہ کے امیراور خادم حرمین شریفین کے معاون شہزادہ خالد الفیصل نے ’’نئی طائف سٹی پراجیکٹ ‘‘کا افتتاح کردیا۔ اس پراجیکٹ میں طائف انٹرنیشنل ائیرپورٹ، طائف یونیورسٹی، سوک اوکاز کی ڈویلپمینٹ ، اوسس آف ٹیکنالوجی اور انڈسٹرئیل سٹی میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امیر نے شہرمیں کئی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا بھی افتتاح کردیا ہے۔شہزادہ خالدجو کہ ڈویلپمنٹ آف طائف ریجن کی سپریم کمیٹی کے چئیرمین ہیں انہوں نے اس کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں کئی دیگر اہم راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔’’نئی طائف سٹی ‘‘پراجیکٹس 1,250مربع کلومیٹر علاقے پر مشتمل ہوں گے جو کہ طائف کی 36فیصد آبادی کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :