کراچی، کرپشن کیس میںسابق سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست منظور

ہفتہ 4 مارچ 2017 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت پر شریک ملزم سابق سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ سے متعلق دائر درخواست منظور کرتے ہوئے مزیدکارروائی 9 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ہتہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف دائر 463 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں اعجاز چوہدری اطہرحسین اور دیگر پیش ہوئے جبکہ ڈاکٹر عاصم کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم مسعود حیدر جعفری کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی مزید مہلت دی جبکہ شریک ملزم اعجاز چوہدری کو 6 ماہ کے لیئی حاضری سے استثنیٰ بھی دی۔دوسری جانب عدالت نے ملزم اطہرحسین کی بریت سے متعلق درخواست پر نیب کی وکیل کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر ریفرنس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سماعتکے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ فوجی عدالتیں بننی چاہیں میں اسکی حق میں ہوں لیکن فوجی عدالتوں کے ساتھ جوڈیشل اصلاحات بہت ضروری ہیں۔پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا خوش آئند بات ہی.پاکستان میں بڑے بڑے کھلاڑی موجود ہیں کھلاڑیوں کا کام ہے کھیلنااور ایسے کھیل ہونے چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ میں عنقریب چینل لانچ کرنے جارہا ہوں جس میںخبروں کے ساتھ ساتھ کھیل تفریح اور تعلیم وصحت کو سب کو کوریج دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :