اداکارہ میرا کے تنسیخ نکاح دعو ہ کا معاملہ

فیملی عدالت کی جج اقراء رحمان نیلاہور کی یونین کونسل 98 مکہ کالونی کے سیکرٹری سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 18:39

اداکارہ میرا کے تنسیخ نکاح دعو ہ کا معاملہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) فیملی عدالت کی جج اقراء رحمان نے اداکارہ میرا کے تنسیخ نکاح کے دعو ہ پر لاہور کی یونین کونسل 98 مکہ کالونی کے سیکرٹری سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے کہ وہ عدالت کو نکاح نامہ کے رجسٹرڈ ہونے سے مطلق آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کی جانب سے دائر دعوں میں کہا گیا ہے کہ عتیق الرحمان نامی شخص نے اداکارہ کے ساتھ نکاح کرنے کا ڈرامہ رچایا اور وہ صرف اداکارہ کی شہرت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ جبکہ عتیق الرحمان کا پیش کردہ دعوی کس یونین کونسل میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔ جس پر عدالت نے دعوی کے رجسٹرڈ ہونے کی تصدیق کے لئے متعلقہ یونین کونسل کے سیکریٹری سے جواب طلب کرلیا ہے۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :