پی ایس ایل کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹر جیتے گی، ہیڈ کوچ معین خان

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:16

پی ایس ایل کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹر جیتے گی، ہیڈ کوچ معین خان
لاہور۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں اور انشاء اللہ پی ایس ایل کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹر جیتے گی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت سے فرق پڑے گا تاہم ان کی جگہ شامل ہونے والے نئے غیر ملکی کھلاڑی بھی پروفیشنل ہیں اور لیگ کھیلتے ہیں، وہ اپنے آپ کوٹیم میں ایڈجسٹ کرلیں گے ،انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے اور اسے ہمیں مل جل کرکامیاب بنانے چاہئے ،پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہوجائے گی ،معین خان نے کہاکہ پی ایس ایل کافائنل کانٹے دار ہوگا اور تماشائیوں کو بھرپور لطف اٹھانے کا موقع ملے گا ۔