پی ایس ایل فائنل ، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی قیدی پیش نہ کئے جاسکے

ہفتہ 4 مارچ 2017 20:01

پی ایس ایل فائنل ، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی قیدی پیش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) پی ایس ایل کے باعث لاہور کی ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی قیدیوں کو جیلوں سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جس کے باعث لاہور کی سیشن عدالتوں، ماڈل ٹائون، کیبنٹ اور ضلع کچہری کی عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات التواہ کا شکار ہوگئے پی ایس ایل کے باعث پولیس سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور ہے جس کی وجہ سے قیدیوں کو جیلوں سے نہیں لایا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے جوڈیشل افسران نے مقدمات میں التواء کی تاریخیں دیدیں۔ (ایم خالد)