کراچی، بیرون ملک ہیروئن اسمگل معاملے کی سماعت،ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) انسدادمنشیات کی عدالت نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کے معاملے کی سماعت پرملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کردی ہے۔ہفتہ کوانسداد منشیات کی عدالت میں پی آئی اے کی فلائٹ سے بیرون ملک ہیروین اسمگل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران عدالت نے ملزمان عرفان,ندیم اور دیگر ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔یاد رہے کہ آئندہ سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔واضح رہے 21 جنوری کو پی آئی کی فلائیٹ سے بیرون ملک ہیروین اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔ملزمان پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ کچن میں تعینات تھے جبکہ تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت بھی لے رکھی ہے۔#

متعلقہ عنوان :