کراچی، پیر کالونی کا بس اسٹاپ کسی اور مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے،پیر الٰہی بخش کالونی کے مکینوں کا مطالبہ

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) پیر الٰہی بخش کالونی کے مکینوں نے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ پیر کالونی کے بس اسٹاپ کو کسی بھی اور مقصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بس اسٹاپ کی تاریخی حیثیت ہے۔ اس طرح کا بس اسٹاپ شہر میں اور کہیں بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہاں باقاعدہ قطار میں لگ کر بسوں میں سوار ہونے والوں میں پاکستان کے بڑے بڑے نامی گرامی دانشور، ادیب و شاعر، صحافی اور دیگر حضرات شامل ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرکاری و غیر سرکاری اسپتال پہلے ہی موجود ہیں۔

اسپتال کے نام پر دکانوں کی تعداد نہ بڑھائی جائے ۔ پیر کالونی کی ایک ایک خالی جگہ الاٹ کرکے وہاں عمارتیں بنادی گئی ہیں جس سے پورا علاقہ کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے۔ کم از کم بس اسٹاپ کو تو کھلا رہنے دیا جائے۔#

متعلقہ عنوان :