انسداد منشیات عدالت میں ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کے ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) انسداد منشیات عدالت نے ہیوئن بیرون ملک اسمگل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان عرفان،ندیم وغیرہ پر ہفتے کو سماعت کے موقع پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی،آئندہ سماعت کے موقع پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،سماعت کے موقع پر ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کردی گئی ،ملزمان پی آئی اے کے شعبہ فوڈ سروس میں تعینات ہیں اور انہیں21 جنوری 2017 کو منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا،ملزمان نے متعلقہ عدالت سے ضمانت حاصل کی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :