سپورٹس ڈیسک)

قومی ٹیم ایشین انڈر 18 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ5اپریل کو بھارت روانہ ہوگی

اتوار 5 مارچ 2017 17:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) قومی ٹیم ایشین انڈر 18 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ5اپریل کو بھارت روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق ایشین انڈر 18 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ 7 سے 14 اپریل تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں 3 قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے ایسوسی ایشن نے بھارتی ہائی کمشنر کو کھلاڑیوں کو ویزوں کے حوالے سے درخواست جمع کرا ئی۔ امید ہے بہت جلد کھلاڑیوں کو ویزے فراہم کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :