بھٹو کے نام میں چھپ کر سیاست کرنے والے ہی بھٹو خاندان کے سب سے بڑے دشمن اور قاتل ہیں ، ممتاز بھٹو
سندھ کے اولیاء کرام اور صوفیوں کی سرزمین کو تقسیم کرنے والے خود ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ایک دوسرے کو گناہوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں مسلم لیگ (ن) میں لوٹ مار کرکے مال کمانے یا کھانے نہیں بلکہ قرار داد پاکستان کے اصولوں پر مبنی ایک تحریری معاہدہ کرکے گئے تھے عوام خزانے پر بوجھ بن کر سیاست اور لوٹ ما رکرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں، حیدرآباد سرکٹ ہائوس میں ورکرز اور میڈیا سے گفتگو
اتوار 5 مارچ 2017 18:40
(جاری ہے)
اس کے بعد ہم نے ان کی دی ہوئی وزارت اور پارٹی عہدوں کو لات مار کر آئے ہیں ۔ ہم لوگ سیاست میں ملک و قوم کی خدمت کا اپنا ایمان سمجھتے ہیں ۔
عوام خزانے پر بوجھ بن کر سیاست اور لوٹ ما رکرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سردار ممتاز علی بھٹو نے حیدر آباد سرکٹ ہاؤس میں پارٹی ورکروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ سندھ اربوں روپے کے وسائل سے مالا مال ہے لیکن سندھ کے نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی بے دریغ لوٹ مار کی وجہ سے بھوک ، بدحالی اور غربت میں اپنے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور میں نے بنائی تھی ۔ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں تھی بلکہ ہم نے پارٹی کے اصولوں پر مبنی نظریہ کو عوام کے سامنے رکھا اور عوام نے اس کو پذیرائی دی اور شہید بھٹو نے عوامی حکومت کرکے دکھائی اور قوم کو بتا دیا کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ممتاز بھٹو نے کہا کہ میں لوٹے لٹیرے وڈیروں کی طرح نہیں ہوں ، جو روز روز اپنا ضمیر بیچ کر ٹکڑوں کے پیچھے بھاگتے ہیں ۔ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا شاگرد ہوں ، جس نے ہمیں انگلی پکڑ کر اصولوں پر مبنی سیاست کرنا سکھایا ۔ زرداری پارٹی میں تو آج کل عوام کے لوٹے ہوئے مال پر دھمال ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر امیر بخش بھٹو ، ایوب شر ، انور گجر ، اکبر کھوسو ، میر ملوک تالپور ، صدام تنیو ، غلام مصطفی مری ، مظفر سہتو ، نجیب چانڈیو ، مجید مستوئی اور دیگر عہدار و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.