7،8اور 9اپریل کو پشاور میں جے یو آئی کے صد سالہ عالمی اجتماع میں 35لاکھ سے زائد لوگ شرکت کرینگے ‘ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اوریادگار اجتماع ہوگا، جے یو آئی کشمیر کے حریت پسند عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں انکی سیاسی و اخلاقی مدد جاری رکھے گی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری

اتوار 5 مارچ 2017 22:41

کوئٹہ۔05مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 7،8اور 9اپریل کو پشاور میں جے یو آئی کے صد سالہ عالمی اجتماع میں 35لاکھ سے زائد لوگ شرکت کرینگے جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اوریادگار اجتماع ہوگا، جے یو آئی کشمیر کے حریت پسند عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں انکی سیاسی و اخلاقی مدد جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلمام کے زیر اہتمام علماء کرام ومدارس کے متہمین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد کررہی ہے‘ 1973کے آئین کی تشکیل میں ہمارے اکابرین واسلاف نے اہم کردارادا کیا‘قوم کے سامنے جمعیت علماء اسلام کے 100سال کے تاریخ ساز جدوجہد اور کارناموں کو اجاگر کرنے کے لیے پشاور میں منعقدہ عالمی اجتماع ملکی سیاست کا رخ تبدیل کردے گا‘مجھے امید ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے علماء کرام اور دینی مدارس کے طلباء کی کثیر تعداد اس اجتماع میں شرکت کریگی ۔

متعلقہ عنوان :