سعودی حکومت کا سیاحت کے منصوبوں کیلئے 397 ملین ریال قرض فراہم کرنے کا فیصلہ

پیر 6 مارچ 2017 12:29

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) سعودی عرب کی حکومت نے سیاحت کے حوالے سے نئے منصوبوں کیلئے 397 ملین ریال قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ کی جانب جاری بیان کے مطابق حکومت نے نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت سیاحت کے حوالے سے مختلف منصوبوں کیلئے 397 ملین ریال (105.86 ملین ڈالر) قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے ملک میں تفریحی اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ ادارے کو مختلف تنظیموں کی جانب سے اس طرح کے منصوبوں کیلئے فنڈز کیلئے 40 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں سے 8 منصوبوں پر 424 ملین ریال کی لاگت کا تخمینہ ہے۔ان درخواستوں کو منظوری کیلئے وزارت خزانہ بھجوا دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مزید 11 منصوبوں پر غور جاری ہے جن پر 190 ملین ریال لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :