سیہون درگاہ میں دھمال سے پہلے لوڈشیڈنگ کردی گئی،وزیراعلیٰ سند ھ

پیر 6 مارچ 2017 13:16

سیہون درگاہ میں دھمال سے پہلے لوڈشیڈنگ کردی گئی،وزیراعلیٰ سند ھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سہیون درگاہ میں دھمال سے پہلے لوڈشیڈنگ کردی گئی،خودکش بمبار سندھ سے تعلق نہیں رکھتا تھا،مزار پر سیکیورٹی کم تھی،شاہ نورانی سانحے کے بعد ہمیں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ سہیون میں 81لوگ شہید ہوئے،خود کش بمبار سندھ سے تعلق نہیں رکھتا تھا،ادائیگی کے باوجود درگاہ کی بجلی منقطع تھی،سہیون درگاہ میں دھمال سے پہلے لوڈشیڈنگ کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سہیون مزار پر سیکیورٹی کم تھی،کچھ کیمرے کام نہیں کر رہے تھے،کیمرے کی مدد ہی خودکش بمبار کو شناخت کیا گیا،شاہ نورانی سانحے کے بعد ہمیں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا چاہیے تھا