سیکرٹری سپورٹس پنجاب اور ڈی جی سپورٹس پنجاب کا صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 6 مارچ 2017 20:36

سیکرٹری سپورٹس پنجاب اور ڈی جی سپورٹس پنجاب کا صوبائی وزیر تعلیم رانا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئراقبال اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب اور ڈی جی سپورٹس پنجاب نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کے گھرمیں جاکر ان سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاکرے۔