وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کے کیس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں فارو ق ستار ،خالد مقبول صدیقی اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 6 مارچ 2017 20:53

وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کے کیس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کے کیس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں فارو ق ستار ،خالد مقبول صدیقی اور دیگر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے ہیں ۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان اور ایم کیو ایم لندن کی رہنما ساتھی ایم اسحاق پیش ہوئے ۔

عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر اور خواجہ اظہار کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کو ضرورت پڑنے پر عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے ۔عدالت نے فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی سمیت 15 سے زائد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔