سرائیکی خطے کی تہذیب و ثقافت تاریخ میں خاص اہمیت کی حامل ہے ،شاہ محمود قریشی

پیر 6 مارچ 2017 21:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرائیکی خطے کی تہذیب و ثقافت تاریخ میں خاص اہمیت کی حامل ہے ، اس خطے میں بسنے والے تمام افراد ملنسار ، مہمان نواز اور مٹھاس بھری مختلف زبانوں کا بہترین عملی نمونہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائیکی اجرک ڈے کے حوالے سے ایک تقریب میں کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنما و ممبر میونسپل کارپوریشن ملتان سبین گل خان کو سرائیکی اجرک پہنائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے مزید کہا کہ سرائیکی وسیب امن و بھائی چارے درس و تدریس اور مذہبی روایات کے حوالے سے دنیا کے مختلف معاشروں میں اتم درجہ رکھتا ہے اولیاء کرامؒ کی دھرتی امن کا درس دیتی ہے اور ثقافت کسی بھی معاشرے اور خطے کی پہچان کا ذریعہ ہوتی ہے ۔

اس موقع پر سبین گل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں بسنے والی خواتین صلاحیتوں اور ہنر مندی کے حوالے سے اعلیٰ مقام رکھتی ہیں ، خواتین کیلئے سازگار ماحول پیدا کرکے معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کی ثقافت ہماری پہچان ہے اور ہماری شان ہے ۔

متعلقہ عنوان :